نوشہرہ: کنسٹرکشن کمپنی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، متعدد افراد زخمی

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں مصری بانڈہ میں ریت مائننگ کے تنازع پر کنسٹرکشن کمپنی اور مقامی رہائشی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کنسٹرکشن کمپنی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے مقامی شہری جاں بحق متعدد افراد زخمی ہوگئے، کنسٹرکشن کمپنی کے اہلکاروں کی فائرنگ کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔

اہل علاقہ نے لاش موٹر وے پر رکھ کر مصری بانڈہ کے مقام پر موٹر وے دونوں اطراف سے بلاک کردی، مظاہرین نے ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...