آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

لندن: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق حملے کے بعد بحری جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ بجھنے کے بعد جہاز نے سفر جاری رکھا، عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔

واقعے میں کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ جاری ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو مزید احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...