مراکش میں فاطمہ الزہرہ المنصوری پہلی خاتون وزیراعظم نامزد

ربات: (دنیا نیوز) مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کی رہنما فاطمہ الزہرہ المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کیلئے نامزد کر دیا۔

المنصوری کی جماعت نے انتخابات میں 97 نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل کی، بادشاہ نے انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے، پیشہ کے اعتبار سے وکیل المنصوری سابق حکومت میں وزیر ہاؤسنگ اور میئر بھی رہ چکی ہیں۔

وہ اب اتحادی حکومت بنانے کے لئے مختلف جماعتوں سے مذاکرات کریں گی، نئی حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں 2030ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی تیاریوں کے آخری مراحل کی نگرانی بھی شامل ہوگی۔

مراکش سپین اور پرتگال کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...