عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع

بغداد: (دنیا نیوز) عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع ہوگیا۔

امریکی افواج عراق میں اپنے آخری فوجی اڈوں سے بھی انخلا مکمل کر رہی ہیں، یہ انخلا 2024ء میں طے کیا گیا تھا اور اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دور میں مکمل ہو رہا ہے۔

عراق میں دو دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران تقریباً 4,500 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، امریکی انخلا کو ایران اور اس کے اتحادی گروہ اپنی کامیابی قرار دے رہے ہیں جبکہ عراقی سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے عراق میں ایران نواز مسلح گروہوں کا اثر و رسوخ مزید بڑھ سکتا ہے۔

امریکی فوج 2003ء میں صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے عراق میں داخل ہوئی تھی اور 2011 میں انخلا کے بعد 2014 میں داعش کے خلاف جنگ میں دوبارہ واپس آئی۔

ایران نے امریکی انخلا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے سے امریکی افواج کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت اور اپنی فتح قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...