انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی

کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات بارہ سال بعد سب کو سمجھ آگئی، آج پورا پاکستان انتظامی یونٹس پر بات کر رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 18 ویں ترمیم سے پہلے کراچی دنیا کے 12 ترقی یافتہ شہروں میں شامل تھا، اب کراچی کا شمار دنیا کے تیسرے بدترین شہروں میں ہوتا ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ معیشت سمیت سب کچھ خراب کر دیا گیا ہے، کراچی میں صرف انفرا سٹرکچر نہیں، معیشت بھی خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...