پاکستان قبائل موومنٹ کی نئے انتظامی یونٹس بارے ایم کیو ایم کے موقف کی حمایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان قبائل موومنٹ کے صوبائی عہدیداران نے ملاقات کی، مصطفیٰ کمال نے موجودہ نظام کے حقائق سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں ٹھوس دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام کے تحت ملک کو مزید نہیں چلایا جاسکتا، نئے انتظامی یونٹس کا قیام ہر لحاظ سے پاکستان کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد پاکستان میں چار صوبے چار آزاد ملک بن چکے ہیں۔

پاکستان قبائل موومنٹ نے نئے انتظامی یونٹس سے متعلق ایم کیو ایم کے موقف کی حمایت کردی۔

صدر پاکستان قبائل موومنٹ نے کہا ایم کیو ایم پاکستان نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں جس دن بھی کال دے گی، کراچی کے تمام پشتون ساتھ دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...