پھول نگر: 16 سالہ لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار
پھول نگر: (دنیا نیوز) 16 سالہ لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیرت فاطمہ کے اغوا میں ملوث اہم ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، رسول پورہ میگا روڈ سے لڑکی کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے چند روز قبل لڑکی سیرت فاطمہ کو باحفاظت بازیاب کروایا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی اور تفتیشی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments