اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اگلے چوبیس گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات کی امید ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ پر عمل ہونے جا رہا ہے یہ وزارت خارجہ کا بہت بڑا فیصلہ ہے، دوسری طرف ہم ملک میں نئے صوبے بنانے جا رہے ہیں یہ فیصلہ بھی بہت بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ بہت بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں پھر ملکی سیاست میں استحکام ضروری ہے، ان فیصلوں کا پاکستان کے نظام اور عوام سے بہت گہرا اثر ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کے مذاکرات ہونا خوش آئند بات ہے، امید ہے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اگلے چوبیس گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات ہوں، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پہلے بانی پی ٹی آئی کیلئے ریلیف تو لے پھر ملاقات بھی کر لے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...