ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت

دوحہ: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران سکندر مومنی نے ایرانی صدر کا پیغام قطری امیر تک پہنچایا، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی صدر کے پیش کردہ نکات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور قطر کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں خطے میں امن و استحکام اور موجودہ علاقائی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...