سعودی عرب پر حوثی حملے، عرب لیگ اور اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

ریاض: (دنیا نیوز) عرب لیگ اور اقوام متحدہ نے سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں سعودی عرب پر ہونے والے میزائل حملوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نبیل فہمی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی پورے عرب خطے کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے فریقین پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

ادھر باب المندب کے قریب حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں بھی شدت آنے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...