اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے وضاحت کی ہے کہ اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے سعودی عرب میں رابطہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد کے لیے ہوا تھا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کو آل پارٹیز کانفرنس کچھ تاخیر سے منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے کا مقصد اے پی سی کے انعقاد سے متعلق مشاورت کرنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...