امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز

ہوانا: (ویب ڈیسک) کیوبا نے کہا ہے کہ امریکا کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کہ کون سے ممالک یا کمپنیاں ہمارے ساتھ تجارت کر سکتی ہیں، جزیرے میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں یا وہاں کے عوام کو امداد فراہم کر سکتی ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات گزشتہ روز کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی، انہوں نے کہا کہ امریکا کو یہ طے کرنے کا ’’اخلاقی‘‘ اختیار بھی حاصل نہیں کہ بین الاقوامی قانون اور آزاد تجارت کے اصولوں کے تحت کیا قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ امریکی اقدامات کو قانونی سمجھتے ہیں، وہ کیوبا کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کے عمل میں شریک ہیں، کیوبا کے وزیر خارجہ نے کہ امریکا کو کیوبا کے ساتھ ایندھن اور دیگر اشیا کی تجارت محدود کرنے کا کوئی حق نہیں۔

کیوبا کے وزیر خارجہ نے دوسرے ممالک کے بحری جہازوں اور وسائل کے خلاف امریکی اقدامات پر بھی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ امریکا کو بحری ناکہ بندی کرنے، توانائی کی فراہمی روکنے، کھلے سمندر میں جہازوں کو روکنے یا ان کی تلاشی لینے اور مشکوک سرگرمیوں کے شبہ کی بنیاد پر بین الاقوامی پانیوں میں موجود افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے دوسرے ممالک کے وسائل یا خودمختار علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا، کیوبا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کیوبا کا مؤقف سچائی اور دلیل پر مبنی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کے دلائل ایسے اقدامات کو جائز قرار نہیں دے سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...