پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواست خارج
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواست خارج کر دی۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن کے اختیار کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کا تنازع الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن پارٹی کے ترمیمی آئین پر اعتراضات کا جواب دینے کا موقع فراہم کرے، انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے مزید مہلت دینے یا نہ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔
چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ انتخابی نشان معطل کرنے کا حتمی حکم نہ ہونے کے باعث رٹ پٹیشن تکنیکی طور پر قبل از وقت تھی، درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments