سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نجی ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن پہنچے، جہاں سے وہ ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے لیے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے، اپنے دورے کے دوران سابق وزیراعظم اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...