شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی، جسے مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments