سعودی فوجی اتحاد کی ریاض ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل گرنے کی تصدیق
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے ریاض ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر پروجیکٹائل گرنے سے آگ لگ گئی، پروجیکٹائل گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔
سعودی فوجی اتحاد نے مزید دعویٰ کیا کہ ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا، واقعے کے بعد نقصان اور حملے کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments