حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
بیروت: (دنیا نیوز) لبنانی تنظیم حزب اللہ نے جنگ کے دوران تباہ یا ناقابلِ رہائش ہونے والے گھروں کے مالکان کو مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ علی دعموش کے مطابق بیروت اور اس کے جنوبی مضافات میں متاثرہ خاندانوں کو 14 ہزار ڈالر فی خاندان تک امداد دی جائے گی۔
علی دعموش نے بتایا کہ لبنان کے دیگر علاقوں میں گھر کھونے والے متاثرین کو 12 ہزار ڈالر فراہم کیے جائیں گے، امدادی پیکیج میں سے 8 ہزار ڈالر فرنیچر کی خریداری کیلئے مختص ہوں گے، جبکہ باقی رقم متاثرہ خاندانوں کو مکانات کے کرائے کی مد میں دی جائے گی۔
حزب اللہ کے رہنما نے بے گھر افراد کی بحالی اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے معاملے پر لبنانی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، اور مزید کہا کہ جنگ سے متاثرہ شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments