بھارتی حکومت کو پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آنے کا خوف ہے: فیصل قریشی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ڈراموں پر پابندی عائد کرنے کی کوشش پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آنے سے بھارتی حکومت کو خوف محسوس ہوتا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں نے بھارتی ناظرین کو یہ جاننے کا موقع فراہم کیا کہ پاکستانی بھی عام اور تعلیم یافتہ لوگ ہیں، اسی وجہ سے بھارتی حکومت نے پاکستانی ڈراموں کے اثرات کو روکنے کے لیے پابندی عائد کرنے کی کوشش کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظرین پاکستانی مقبول ڈراموں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور حالیہ عرصے میں نشر ہونے والے پاکستانی ڈراموں کو بھی بھارت میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

فیصل قریشی کے مطابق پاکستانی ڈراموں پر پابندی کے بعد بھارتی ناظرین نے وی پی این کا استعمال شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی حکومت کو اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

انہوں نے گفتگو کے دوران پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت اور بھارتی ناظرین کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...