فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں نے دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اہم انکشافات کئے ہیں۔

فتنہ الہندوستان کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے محمد سہیل بہرام اور محمد عرف مہروان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ریاست سے وفاداری کا عہد کر لیا۔

تربت کے رہائشی محمد سہیل اور محمد عرف مہروان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فتنہ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے دہشت گرد ثابت عرف کماندان سے رابطہ ہوا اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے۔

سہولت کاروں نے کہا کہ ہم اپنے ملک پاکستان سے غداری کرنے اور دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر بہت شرمندہ ہیں، ہم آئندہ کسی دہشت گردتنظیم سے رابطہ نہیں رکھیں گے اور نوجوان نسل بھی ان تنظیموں سے دور رہے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے اہلخانہ کی دہشت گرد تنظیموں سے اعلانِ لاتعلقی بلوچ عوام کی بدامنی سے بڑھتی بیزاری کی عکاس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...