پی سی بی کو ویمنز ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش، اشتہار جاری
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے نیا ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے پی سی بی نے اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا، ذرائع نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہوگی۔
خیال رہے کہ وہاب ریاض اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ مینٹور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments