ایران کے لاوان جزیرے کے قریب جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے لاوان جزیرے کے جنوب میں جہاز پر حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق جہاز کو جزیرے سے تقریباً 40 ناٹیکل میل دور نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے۔

یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...