سعودیہ کی قطر کے مائع قدرتی گیس بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے خلیج میں قطر کے مائع قدرتی گیس بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بحری راستوں اور توانائی کی عالمی ترسیل کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی کے جہاز ’’المییدہ‘‘ کو جمعے کی شب نشانہ بنایا گیا تھا، کمپنی کے مطابق واقعے میں عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی ماحول کو کسی قسم کا نقصان پہنچا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت سمندری آمدورفت اور عالمی توانائی کی فراہمی کو خطرے میں ڈالنے والے تمام اقدامات کو مسترد کرتی ہے۔

بیان میں قطر کی جانب سے اپنے بحری جہازوں اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنائے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...