رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے ویڈیو جاری کر کے معافی مانگی اور پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی، انہوں نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اس صورتحال میں رجب بٹ نے پرانے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مسٹر پتلو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی، لیکن انہوں نے ماضی میں اچھا وقت ساتھ گزارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں، جبکہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کے لیے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...