خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر اور عمان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا مقصد خطے میں نئے سکیورٹی انتظامات تشکیل دینا ہے، جنہیں خطے کے ممالک خود طے کریں اور ان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کا کردار نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...