مریم نواز اور سالک حسین کے درمیان لفظی تنازع شدت اختیار کر گیا

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے درمیان بیانات کے بعد لفظی تنازع شدت اختیار کر گیا۔

مریم نواز کے بیان پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کو غرور اور تکبر سے بچائے، انسان کے پاس جب اختیار آ جائے تو اسے مزید عاجز اور منکسر المزاج رہنا چاہیے۔

چودھری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر قائم رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے۔

دوسری جانب انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...