غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو نیب اور ایف آئی نے طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود اور قریبی افراد کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی۔

اسعد محمود کو نیب اور ایف آئی اے نے طلب کرلیا، پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نوٹس جاری کیا گیا، اسعد محمود کو دس نومبر کو نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نوٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 ہزار 938 اسامیوں پر بھرتی کی اجازت دی اور مبینہ طور پر 4 ہزار 252 افراد بھرتی کئے گئے، ایف آئی اے نے بھی اسعد محمود کو غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر گیارہ نومبر کو طلب کیا۔

فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کو بھی ایف آئی اے اور سی ڈی اے کے نوٹس جاری جاری کئے گئے، امان اللہ کو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے نے نوٹس جاری کیا۔

امان اللہ اسلام آباد میں اس گھر کے مالک ہیں جس میں فضل الرحمان رہائش پذیر ہیں، فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون محمد اکرم خان پانیزئی کیخلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی اور متعدد طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...