فلوریڈا: سٹی بینک سینٹر پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون ہلاک، متعدد زخمی

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹمپا شہر کے قریب سٹی بینک سینٹر پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور سکیورٹی گارڈ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور کو روک دیا، واقعہ برینڈن کے علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آور نے اپنی گاڑی عمارت کے بیرونی حصے سے ٹکرانے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جبکہ کم از کم چار دیگر افراد کو بھی معمولی نوعیت کے زخم آئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کے بعد سٹی بینک کے کمپلیکس میں موجود ہزاروں ملازمین کو فوری طور پر عمارتوں سے نکال لیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

خاتون ملازمہ نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران اس نے پانچ دیگر افراد کے ساتھ ایک کمرے میں پناہ لی اور پولیس کی آمد کا انتظار کیا، حکام نے تاحال حملے کے محرکات اور حملہ آور کی شناخت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...