سونے کی قیمت میں ایک روز کے وقفے کے بعد بڑی کمی
کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی قیمت ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ کم ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے گر کر 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے ہوگئی ہے، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5723 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہوکر 4083 ڈالر پر آ گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments