سبزہ زار میں چوری کرنے والا گھریلو ملازم مردان سے گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) سبزہ زار کے علاقے میں چوری کرنے والے گھریلو ملازم مردان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم مردان گزشتہ دو سال سے اکبر علی کے ہاں ملازم تھا۔ اکبر علی اپنے بیٹے کے نکاح کے سلسلے میں فیملی کے ہمراہ ہربنس پورہ کے شادی ہال گئے ہوئے تھے۔
اکبر علی نے گھریلو ملازم مردان کو گھر کی چابی دی اور موٹر سائیکل دے کر گھر جانے کا کہا، تاہم ملزم گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 70 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگیا، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments