کوہستان مالیاتی سکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی
پشاور: (دنیا نیوز) 38 ارب روپے مالیت کے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ایک اور ملزم نے پلی بارگین کے لیے درخواست دے دی، داسو نیشنل بینک کے کیشئر مشرف شاہ نے 52 کروڑ روپے کے عوض پلی بارگین کی درخواست جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق مشرف شاہ گزشتہ ایک سال سے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں زیر حراست تھے، نیب نے مشرف شاہ کی پلی بارگین کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے منظوری کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مشرف شاہ نے 52 کروڑ روپے کے عوض پلی بارگین کی درخواست دی ہے، نیب نے درخواست تسلیم کرتے ہوئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments