تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
ہری پور: (ویب ڈیسک) تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت پر بند کردی گئی۔
تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد ان ٹیک میں سوراخ بند کرنے کے لیے کام جاری ہے جہاں ہیوی واٹر پمپس کے ذریعے پاور ہاؤس سے پانی نکالا جا رہا ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کا اخراج روکنے کے لیے ٹنل نمبر 5 کے سامنے ہیوی گیٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں حفاظتی اقدامات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments