گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی، امن و استحکام اور سیاحت کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، امن و استحکام کے لیے حکومتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے مقامی معیشت مضبوط ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت مجموعی صورتحال بہتر اور ماحول مکمل طور پر پرامن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...