نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق عمارت گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں 250 سے زائد امدادی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارت منہدم ہونے سے قبل زور دار دھماکے جیسی آواز سنی گئی تھی۔

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...