پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی ابتدائی وارننگ ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس کی ایرو سپیس فورس نے بحرین میں امریکی فوج کے ابتدائی وارننگ ریڈار تباہ کر دیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق کارروائی سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر دشمن کی فضائی جارحیت کے جواب میں کی گئی، کارروائی جارح دشمن کے لیے پیغام ہے،آبنائے ہرمز میں فضائی اشتعال انگیزی سے باز آئے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ دوبارہ حملہ ہوا تو ایرو اسپیس فورس جوابی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،

قبل ازیں ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے بتایا کہ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ کیا گیا۔

ارنا کے مطابق سیریک کو فوجی حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

صوبہ ہرمزگان آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہونے کے باعث غیر معمولی سٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...