اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں، بالخصوص اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران آئندہ مشترکہ سفارتی مصروفیات اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔
اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments