ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان کی فورسز نے بحرین میں ایک فوجی اڈے پر نصب امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ بحرین میں الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے چھ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب بحرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ممکنہ خطرات سے متعلق دو الگ الگ انتباہات جاری کیے۔
ستمبر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ خلیجی ملک بحرین کی جانب سے اس نوعیت کے انتباہات جاری کیے گئے ہیں، بحرینی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ لوگ صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور سرکاری چینلز پر انحصار کریں۔
ادھر سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے اور سکیورٹی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سفارت خانے کے مطابق حوثی حملوں اور ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں امریکی شہری محتاط رہیں اور اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments