ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کی زمبابوے کو 51 رنز سے شکست

عجمان: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان نے زمبابوے کو 51 رنز سے شکست دے دی۔

عجمان میں کھیلے گئے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کئے۔

کپتان منیبہ علی 51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں جبکہ عائشہ ظفر نے 42 رنز سکور کئے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔

نشرا سندھو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے3 اوورز میں 8 رنز دیتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان منیبہ علی نے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

علم میں ہے کہ ایونٹ میں اب تک پاکستان نے بنگلا دیش اور تھائی لینڈ کے خلاف بالترتیب 8 وکٹس اور 24 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...