لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو 6 سال بعد بری کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم ناصر علی کی اپیل منظور کرتے ہوئے 6 سال بعد بری کر دیا، عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہو سکی، جبکہ گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد پایا گیا، جس کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے قتل کیس میں ناصر علی کو سنائی گئی سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کی اپیل منظور کر لی۔

واضح رہے کہ تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے مقتول جہانگیر کے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...