پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی چیئرمین شپ مل گئی ہے، پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ نیوز بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ای سی او کے چارٹر پر مکمل عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے، تنظیم کے مقاصد میں خطے کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے پہلے سال خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کو فروغ دے گا، پاکستان نے اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کو دوبارہ ایک فعال فورم بنایا ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وژن 2026ء سے 2035ء خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے مستقبل کی سمت متعین کرتا ہے، علاقائی امن و استحکام خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان تمام تنازعات کا بات چیت کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی، ایران میں آئندہ ماہ ای سی او سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت پر رکن ممالک کے وفود کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments