مریم نواز پر الزام لگانے والوں نے جواب میں نوٹس بھیج دیا، معاملہ مزاحیہ ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الزام لگانے والوں نے جواب دینے کے بجائے نوٹس بھیج دیا، یہ دنیا کا انوکھا اور مزاحیہ معاملہ ہے۔
پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چودھری سالک حسین نے معاملہ شروع کیا تھا، انہیں تو الماریاں کھولنی تھیں، لیکن الزام لگانے والوں نے جواب دینے کے بجائے نوٹس بھیج دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا معاملہ ہے، الزام لگانے والوں کو اپنے مؤقف کا جواب دینا چاہیے تھا، لیکن انہوں نے جواب دینے کے بجائے نوٹس بھیج دیا، جو ایک بڑی مزاحیہ بات ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جو جواب دیا گیا ہے، اس کی بنیاد پر بھی مزید چار نوٹس بھیجے جا سکتے ہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر بات کی جا رہی ہے، حالانکہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پبلک ہوتی ہے اور آڈٹ پیراز سیٹل ہو جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چودھری سالک حسین نے یہ معاملہ شروع کیا تھا اور انہیں تو الماریاں کھولنی تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب اتنے ترقیاتی کام کر رہی ہیں کہ ان کے پاس ان معاملات کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments