بھارتی مسلمانوں کیلئے 2026 خونریز سال قرار، امریکی رپورٹ میں انکشافات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کی جائزہ رپورٹ نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوانتہا پسندوں کے نفرت انگیزجرائم کا پردہ فاش کر دیا۔

امریکی تنظیم برائے انسانی حقوق ’’ساؤتھ ایشیا جسٹس کمپین‘‘ کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی بنیادوں پر تشدد کے باعث گزشتہ تین ماہ میں 16 مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔

اگست سے اکتوبر تک بھارتی مسلمانوں کیخلاف جعلی پولیس مقابلے کے 118 واقعات ہوئے جن میں سے 105 اترپردیش میں پیش آئے، بھارت میں 18 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریزمیں ووٹرلسٹوں سے 6 کروڑ 16 لاکھ مسلمانوں کے نام بھی خارج کئے گئے۔

بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں سے زبردستی ہندوتوا نعرے لگوانے اور تذلیل کرنے کے درجنوں واقعات پیش آئے، تنظیم کے گزشتہ 4 سال کے ریکارڈ کے مطابق 2026 بھارتی مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ خونریز سال ثابت ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...