مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دینی اور جدید تعلیم کی خلیج ختم کر کے اسلامی اقدار کے ساتھ جدید سائنس و تحقیق پر مبنی جامع نظام بنایا جائے۔
جمعیت طلبہ عربیہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام میں دینی و دنیاوی علم میں تفریق نہیں اور قرآن غور و فکر و تحقیق کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ مدارس کے طلبہ کے اعلیٰ تعلیم، اسناد اور انگریزی امتحان سے متعلق تحفظات متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے، پانی کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے نو سیرت چیئرز قائم کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments