کے پی حکومت کا گرین رکشہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے گرین رکشہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر ٹرانسپورٹ آصف رفیق کے مطابق مستحق افراد کو گرین رکشے چار سال کی آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، حکومت رکشوں کی مجموعی قیمت کا 50 فیصد بطور سبسڈی ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گرین رکشہ سکیم کا مقصد عام شہریوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے، صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ پشاور ماس ٹرانزٹ بس سروس کے لیے سالانہ دو ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آصف رفیق نے ہدایت کی کہ ماس ٹرانزٹ بس سروس کی آمدن بڑھانے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کی جائے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...