پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 90رنز کا ہدف
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے پر ہی فاسٹ بولر محمد عباس نے مہمان ٹیم کی آخری وکٹ حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کو 316 رنز پر ہی سمیٹ دیا۔
مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رضا اللہ نے 2 وکٹ حاصل کی، ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو میدان سے باہر کیا۔
کپتان بابرعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی فاسٹ بولروں کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی بیٹنگ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا تھا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوکر 227 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
جواب میں سری لنکن ٹیم نے اب تک 82 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان کو سری لنکا کی دوسری اننگز سمیٹنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments