پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ، لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ ہونے لگی، دنیا بھر میں آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اوسط فضائی آلودگی انڈیکس 400 سے زائد پارٹیکولیٹ میٹرز تک پہنچ گیا۔
گلبرگ کے علاقے میں سب سے زیادہ 600 تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، برکی روڈ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 550 تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم بتدریج سرد ہونے لگا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، ہوا کی رفتار انتہائی کم ہونے سے فضا آلودہ رہنے کا ہی امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سموگ کی شدت برقرار ہے، ملتان میں 641 اور سرگودھا میں 290 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments