کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کے لیے شرائط عائد کر دیں۔

وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کر دی۔

ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے آرڈر جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کیمرے والے اسمارٹ گلاسز اب مشروط طور پر درآمد ہو سکیں گے، اسمارٹ گلاسز کی درآمد پی ٹی اے کی ٹائپ اپروول سے مشروط ہو گی۔

امپورٹ پالیسی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ گلاسز کی درآمد کے لیے پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ آف کنفارمیٹی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

آرڈر کے مطابق پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ وزارتِ داخلہ ڈویژن کے این او سی سے مشروط ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...