نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 1100 منصوبےمختلف وزارتوں کےتحت شروع کیےجارہےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بھارت نےافغانستان میں بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی مگرقسمت نےساتھ نہیں دیا،فواد
  • بریکنگ :- افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہوگئی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- جب اشرف غنی افغانستان سےنکلےتوان کی حیثیت مفرورکی تھی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- 3،3 باروزیراعظم رہنےوالےآج مفروری کی زندگی گزاررہےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پاکستان کوکمزوربنانےکیلئےکئی ممالک نےسازش کی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کرکٹ سیریزکی منسوخی پروزیرداخلہ کیساتھ آج نیوزکانفرنس کروں گا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- نیوزکانفرنس میں دورہ منسوخی کی وجوہات سےآگاہ کریں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- قیادت کیلئےہمت،حوصلہ اورقسمت کاہوناضروری ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پاکستان نےہمیشہ بھارت کیساتھ اچھےتعلقات کی بات کی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بھارت سےاچھےتعلقات میں رکاوٹ حکمران پارٹی بی جےپی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بی جےپی مسلمانوں کےقتل عام کےنام پرووٹ لےکرآتےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- نریندرمودی نےگجرات کےمسلمانوں کےقتل عام سےاپناقدبڑھایا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم کےوژن کےتحت دنیامیں پاکستان مضبوط بن کرابھرا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ملک کیخلاف ہردورمیں سازشیں ہوئیں،ہربارنئی طاقت کیساتھ ابھرا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- افغانستان میں مستحکم اورجامع حکومت عوام کےمفادمیں ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی اورگوادرکوبراستہ مزارشریف تاشقندسےملائیں گے،فوادچودھری
Coronavirus Updates

اسرائیلی حریف کیساتھ مقابلے سے انکار، دو مسلمان کھلاڑی اولمپکس سے باہر

کھیل

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس میں اپنے اسرائیلی حریف کیساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کرنے والے دو مسلمان کھلاڑیوں کو اولمپک کی دوڑ سے ہی باہر کر دیا گیا ہے۔

دی انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق سوڈان کے جوڈو کھلاڑی محمد عبدالرسول اور الجیریا کے فتح نورین نے اسرائیلی حریف بتبل کا سامنا کرنا تھا لیکن دونوں کھلاڑی مقابلے کیلئے ہی نہیں آئے۔

انٹرنیشنل جوڈو فاؤنڈیشن اور اولمپکس حکام نے بھی اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

الجیریا کے جوڈو کھلاڑی فتح نورین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کیلئے دن رات محنت کی اور اس مقام تک پہنچا لیکن فلسطینی مقصد میری اس محنت سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الجیرین کوچ امر بینیخلف کا بھی کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیلی حریف کا مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک کیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں