42 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا

لاہور : ( ویب ڈیسک ) ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 42 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز 7 جون ( کل ) سے تھائی لینڈ میں ہوگا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے سائیکلسٹ حصہ لیں گے جبکہ یہ چیمپئن شپ 13 جون تک جاری رہے گی۔

اسی دوران 42 ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، 29 ویں ایشین جونیئر روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ اور 11 ویں پیرا روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

چیمپئن شپ میں مینز ایلیٹ، ویمن ایلیٹ، مینز جونیئر، ویمن جونیئر، مینز انڈر 23، ویمن انڈر23 کے انفرادی اور ٹیم ایونٹس رکھے گئے ہیں۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ( پی سی ایف ) کے مطابق 10 رکنی پاکستان سائیکلنگ ٹیم سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

صدر پی سی ایف سید اظہر علی نے کہا کہ فیڈریشن تمام 15 سائیکلسٹوں کو کانٹی نینٹل ایونٹ کے لیے بھیجنا چاہتی تھی لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکل سے چھ مرد اور چار خواتین سائیکلسٹ کو میدان میں اتارا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں