نوویک جوکووچ نے الکارازکو ہرا کرپہلا اولمپک گولڈ میڈل جیت لیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پیرس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس کے ٹینس ایونٹ کے سنگل مینز مقابلوں میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو شکست دے کر پہلی بار اولمپک ٹائٹل اپنے نام کیا اور کیریئر میں گولڈن سلیم مکمل کرنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پانچویں اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے 37 سالہ سربین کھلاڑی نے رولینڈ گاروس میں کھیلے گئے فائنل میں 7-6 (7/3)، 7-6 (7/2) سے کامیابی حاصل کر کے اولمپک گولڈ میڈل کو اپنے 24 گرینڈ سلیم فتوحات میں شامل کیا۔

اس جیت نے انہیں آندرے اگاسی، رافیل نڈال، سٹیفی گراف اور سرینا ولیمز کے ساتھ چاروں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اور اولمپک سنگلز میں سونے کا تمغہ جیتنے والوں کی صف میں لا کھڑا کیاہے۔

انہیں 1988 میں اولمپک گیمز میں ٹینس کی واپسی کے بعد سے سب سے عمر رسیدہ سنگلز چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ومبلڈن کے فائنل میں الکاراز کے ہاتھوں جوکوچ نے بری طرح شکست کھائی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں