پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 3 اراکین پرعائد پابندیاں ختم کردیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی اپیل کمیٹی نے 3 اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپیل کمیٹی نے اپیلوں پر شنوائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر شاہ، رانا اشرف اور نعمان خان کی اپیل منظور کرلی ہے۔

اس فیصلے کے بعد ظاہر شاہ، نعمان خان اور رانا اشرف کو صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔

ظاہر شاہ خیبرپختونخوا اور رانا اشرف پنجاب کی صوبائی ایسوسی ایشین کے اہم امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسلپنری کمیٹی نے گزشتہ ماہ تینوں افراد پر تاحیات پابندی لگائی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں